عوام تبدیلی کے خواں ہیں ،باشعور عوام کو جھوٹے نعروں سے ورغلایا نہیں جاسکتا ہے، ملک عبدالقیوم کاکڑ

جمعہ 13 جولائی 2018 18:36

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 262پر نامزد امیدوار ملک عبدالقیوم کاکڑ نے کہاہے کہ عوام تبدیلی کے خواں ہیں باشعور عوام کو جھوٹے اور بلند و بانگ نعروں سے ورغلایا نہیں جاسکتا ہے ڈسٹرکٹ کی پسماندگی میں سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کا بڑا ہاتھ ہے عوام کو چوروں سے نجات کیلئے میدان میں اترے ہیں مخالفین کو عام انتخابات میں بدترین شکست دیں گے مخالفین ہماری پارٹی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں انشاء اللہ ڈسٹرکٹ میں سیاست کا روخ بدل دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کاریزات میں جمعیت علماء اسلام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونیوالے سینکڑوں افراد کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے کے موقع پر نیشنل پریس کلب پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیت کرنے والوں میں نصر احمد خان سادہ،حوالدار (ر) عبدالخالق، حاجی سلیمان ،حاجی رحمت خان، اختیار محمد، عبدالقدوس ، امین اللہ ،محمد یونس اور دیگر کے نام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مستعفی سینکڑوں افراد نے کہا کہ ملک عبدالقیوم کاکڑ کی ولولہ انگیز اور سماجی خدمات سے بھر پور اور ضلع پشین کی تعمیر و ترقی کیلئے انکا ساتھ دینا اور اُن کو قومی اسمبلی کیلئے منتخب کرانا بے حد ضروری ہے ماضی میں ڈسٹرکٹ سے منتخب نمائندوں نے اپنی ذاتی مفادات کی خاطر پشین کی عوام کیلئے موثر آواز نہیں اٹھائی اور عوام کو یکسر نظر انداز رکھا گیا ضلع شدید خشک سالی کا شکا ر ہے اربوں روپے کے باغات اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں ہی کے باعث بے روزگاری انتہاء کو پہنچ چکی ہے عوام اور پشین کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 262پر نامزد امیدوار ملک عبدالقیوم کاکڑ کو منتخب کرانا ہمارا قومی فریضہ ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں