صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے عوام کو مفت تعلیم کی فراہمی اور بہتر سہولیات کیلئے کوشاں ہے،صوبائی وزراء

پیر 2 نومبر 2015 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 نومبر۔2015ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرصوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوا، صوبائی مشیر جنگلات و جنگلی حیات عبیداﷲ جان بابت نے پرنسپل لورالائی ڈگری کالج کی جانب سے دی گئی چائے پارٹی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل ڈگری کالج لورالائی نے کالج کے بارے میں صوبائی وزراء کو بریفنگ دی اور کالج کی صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔

صوبائی وزراء نے کالج سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی کالج کے طلباء کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہے جو صوبے کی بڑی کالجوں میں شمار ہونے کی دلیل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ اور سرکاری تعلیمی اداروں کے ذریعے عوام کو مفت تعلیم کی فراہمی اور بہتر سہولیات کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ہم کالج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کالج کیلئے پہلے ہی سے ایڈیشنل کلاسز ، امتحانی سینٹر اور پانی کیلئے ایک بور الگ کی منظوری چکے ہیں اس موقع پر کالج کے تالاب اور لائبریری کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیاگیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء نے پروفیسروں، لیکچراروں سے اپیل کی کہ وہ زیر تعلیم دو ہزار سے زیادہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور کالج کے تعلیمی معیار کو اعلیٰ معیار کے کالجوں کی سطح تک پہنچائیں صوبائی حکومت کالج کی ضروریات کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں