قلعہ سیف اﷲ ، اراضی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

جمعرات 18 فروری 2016 22:42

قلعہ سیف اﷲ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اﷲ کے علاقے مسلم باغ میں اراضی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مسلم باغ میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں عبدالمنان نامی شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ تصادم کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا ۔ مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں