دفاتر اور رہائشی منصوبوں میں معیاری میٹریل استعمال کیا جائے ناقص میٹریل کے استعمال کی اجازت نہیں دینگے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قلعہ سیف اللہ عابد علی بلوچ

ہفتہ 14 مئی 2016 21:43

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قلعہ سیف اللہ عابد علی بلوچ نے کہا ہے کہ کا م کو ہرصورت معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل جبکہ دفاتر اور رہائشی منصوبوں میں معیاری میٹریل استعمال کیا جائے ناقص میٹریل کے استعمال کی اجازت نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیرتعمیر ڈی پی او آفس اور ڈی پی او ہاؤس کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کام میں معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایاجائے کوتاہی برداشت نہیں اس موقع پر ایس ڈی ایس پی منظور احمد بلیدی ایس ایچ او محمد یوسف اور خلیل احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں