مسلم باغ/قلعہ سیف اللہ ٬پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام تعزیتی اجتماع
منگل 11 اکتوبر 2016 20:44
(جاری ہے)
جبکہ قلعہ سیف اللہ میں پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجتماع سے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری سید اکبر کاکڑ ٬ محمد انور ٬ ظریف صاحب اور شمس اللہ رود وال نے خطاب کیا ۔
مقررین نے شہدا کو انکی لازوال تاریخ ساز قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت ٬ پارلیمنٹ کی بالادستی ٬ قومی حقوق کے حصول وقومی برابری کی خاطر 7اکتوبر کے شہدا جمہوریت اور 11اکتوبر کے شہدا وطن نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے قومی نجات کی تحریک کو تقویت پہنچا کر ہم سب کیلئے مشعل راہ بن گئے ۔ مقررین نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ وآمرانہ قوتیںپارلیمنٹ اور منتخب اداروں کی حاکمیت واختیارات تسلیم نہیں کررہے ہیں اور واضح طور پر مداخلت جاری ہے اور حقیقی جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں اور اب ایک بار پھر سی پیک کے منصوبے کو صرف مشرقی کوریڈور کی حد تک محدود کرنا چارہے ہیں جبکہ مغربی روٹ کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی پشتونخوامیپ اور پشتونخوا وطن کی تمام پارٹیوں نے شدید مذمت کی ہے اور ہم واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہیں کہ ہم اس طرز عمل کو ہر گز تسلیم نہیں کرینگے اور صرف ملک کے ایک صوبے پنجاب کے ساتھ چائنا کی سی پیک کا معاہدہ دراصل نوآبادیاتی قبضے اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں دیگر اقوام بالخصوص پشتون قوم کے مفادات کو اور ترقی کو ملحوظ خاطر رکھ کر مغربی روٹ پر کام کرناہوگا ۔مقررین نے کہا کہ ملک میں پشتونوں کو مختلف مسائل ومشکلات کا سامنا ہے پشتونوں کی جان ومال ٬ ننگ وناموس واملاک پر مسلسل حملے جاری ہے فاٹا (وسطی پشتونخوا) میں لاکھوں پشتونوں کو آئی ڈی پیز بناکر ان کے گھر ٬بازار ٬ جائیداد واملاک اور بڑے بڑے بازاروں کو دہشتگردی کے نام پر بلڈوزکردیئے گئے ۔ اور اب فاٹا کی رہی سہی آئینی وقانونی حیثیت پر بھی وار کیا جارہا ہے ۔جس کی پشتونخوامیپ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس مذموم پالیسی کیخلاف ہے۔ فاٹا کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ 8اگت سول ہسپتال کا قومی سانحہ ہمارے عوام ہر گز بھول نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کا قصور کیا تھا کہ انہیں اتنی بڑی تعدا د میں شہید وزخمی کیا گیا ۔ اب تو دہشتگردوں نے نہتے مظلوم خواتین کو بھی نشانہ بناکر وحشت وبربریت کی ایسی تاریخ بنا دی جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اور شہر کے سیکورٹی کے تمام اختیارات ایف سی سونپے گئے ہیں اس کے باوجود حکومتی شخصیات وصوبائی انتظامی افیسران پر الزامات تراشی کی جاتی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے ہر کارکن نے پارٹی کو مزید مضبوط وفعال بنانے اور نظریات ومثبت سوچ وعمل کے ساتھ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول اور پشتون قوم کی اتحاد واتفاق اور ترقی کیلئے پشتونخوا ٬ پشتونستان یاافغانیہ کے نام سے ایک متحدہ قومی صوبہ کو بنانا ہوگا ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے رہنمائوں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اور دیگر کارکنوں نے وطن عزیز کے عوام کے حقوق ٬ جمہوریت ٬ پارلیمنٹ کی بالادستی ٬ عدلیہ کی آزادی ٬ امن وترقی اور ہر آمر کیخلاف تاریخ ساز قربانی اور جدوجہد کی ہے ۔ پشتونخوامیپ کی فکری وسیاسی جدوجہد کی راہ میں پارٹی کے اکابرین اور کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیئے ۔ ان شہدا کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی بحالی ممکن ہوئی ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ان شہدا کی قربانیوں کو راہیگاں نہیں جانے دینگے اور ان کی ارمانوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف جسٹس آف پاکستان ججزدھمکی آمیز خطوط پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی
بچے ملک کے مستقبل کے معمار ہے انکو اچھی تعلیم کی بدولت ہی ایک بہترین اور باشعور فرد بناسکتے ہیں ، سیکرٹری ..
غ*قلعہ سیف اللہ، ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک سمینار اور ریلی کا انعقاد
مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا خواہاں ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی
بلوچستان میں مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی
۷نومنتخب وزیر اعظم مسائل کے حل اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں گے، مولانا محمد شفیق ..
&تعلیمی سال 2024 کا آغاز آو بچوں سکول چلیں کے نعرے سیہو چکا ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
مذہبی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش جاری ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی
جمعیت (س) دھرنوں اور احتجاجوں کا حصہ نہیں ہے اور نہیں بنے گی، مولانا محمد شفیق دولتزئی
بلوچستان، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد
قلعہ سیف اللہ میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکہ‘ 8 افراد جاں بحق
سبی میں تحریک انصاف کی ریلی پر دھماکہ دردناک اور افسوسناک ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی
قلعہ سیف اللہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل