جمہوریت کے نام پر سیاست کر نیوالوںنے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیاہے٬جے یو آئی س

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:34

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالحلیم ضلعی امیر مولاناعبدالوھاب اور عبدالحکیم خودیزئی نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی جمہوریت نہ امریت پر یقین رکھتے ہیں جمعیت (س) قرآن وحدیث کے مطابق کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں جو آدم ؑ سے لیکر خاطم ا لانبیاء تک سب کا ایک مقصد تھا کہ خداکی نظام قائم کرنا ہے اور لوگوں کوصحیح راستہ بتانا ہے اور اللہ کے باغیوں سے جہاد کرنا ہے انہوں نے کہا جولوگ جمہوریت کے نام پر سیاست کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیاہے اور وہ کرپشن اغواء برائے تاوان ہرشہرمیں خون آلودہ لاش اٹھانا اور علماء کی قتل کے علاوہ کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ پانالیکس میں جولوگ ملو ث ہے انکا احتساب ہر حال میں ہونا چائیاور جولوگ انکے دفاع کرتے ہیں وہ اسلام اور پاکستانی قوم کا دشمن ہے ضلعی امیر مولانا عبدالوھاب نے خطب کرتے ہوئے کہاکہ مغربی روٹ تبدیل کرنا نوازشریف کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظالمانہ اقدام ہے صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت میں شامل پارٹیوں کی خاموشی قابل مذمت

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں