قلعہ سیف اللہ ،جھگڑے کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:06

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) قلعہ سیف اللہ میںجھگڑے کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق لیویز ذرائع کے مطابق ہفتے کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے نسی میںدکان کی ملکیت پر جھگڑے کے دوران محیب اللہ نامی شخص نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر بیچ بچائو کرنیوالا لیویز جمعدار حیات اللہ جاں بحق ہوگیا لیویز ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے پستول برآمد کرلی گئی جبکہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں