غیر حاضر ڈاکڑوں کیخلاف کاروائی کیا جائیگی،جاوید انور شاہوانی

محکمہ صحت کو جدید خطوط ر استوار کیا جائے گا، جلد از جلد نئی پالیسی کا اعلان کی جائیگا ،سیکرٹری صحت

اتوار 28 جنوری 2018 21:01

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) سیکرٹری صحت جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ غیر حاضر ڈاکڑوں کیخلاف کاروائی کیا جائیگا اور محکمہ صحت کو جدید خطوط ر استوار کیا جائے گا اور جلد از جلد نئی پالیسی کا اعلان کی جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں انہوں نے ڈی ایچ کیو قلعہ سیف اللہ کے دورے کے موقع پر اور اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمیشنر شفقت انور شاہوانی ،ڈی یچ اوڈاکڑجمال ،عبدالناصر جوگیزئی ،چیئرمین حاجی داراخان جوگیزئی ،نیشنل پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکڑ تاج محمد اور دیگر ضلعی آفیسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر سیکرٹری صحت جاوید انور شاہوانی اور ڈاکڑ تاج محمد نے لیڈی ہیلتھ ورکر میں کیٹس اور میڈیسن تقسیم کی اجلاس میں سیکرٹری صحت کو ہسپتال کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری صحت نے نے کہا کہ گائنا لوجسٹ کی تعیناتی کے لئے فوری طور اقدامات کئے جائینگے اور قلعہ سیف اللہ کے میڈیسن کا کوٹہ بھی بڑھا جائیگا تاکہ یہاں کے عوام کو صحت اور علاج معالجے کی سہولیات ہوسکیں اس موقع پر سیکرٹری صحت کہا کہ ڈاکڑوں کی غیر حاضری پر کوئی نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ڈاکڑوں کیخلاف فوری طور کاروائی کیا جائے گا اور عوام کی خدمت اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈاکڑوں کی ضرور حوصلہ افزائی کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ڈاکڑ مریضوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور محکمہ صحت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کیا جائیگا ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں