ہم اپنے اسلاف اوراکابرین کی عظیم جماعت کے امین ہیں ، جے یو آئی

جماعت کواصل نظریاتی خطوط پراستوارکرنے کے لئے کمربستہ ہوناہوگا،رہنمائوں کا مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 17 فروری 2018 22:02

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے سینئرصوبائی نائب امیرمولاناانوارالدین،نائب امیرمولانانوراللہ،حاجی محمدجان اورمولانایارمحمدنے جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے اسلاف اوراکابرین کی عظیم جماعت کے امین ہیں جماعت کواصل نظریاتی خطوط پراستوارکرنے کے لئے کمربستہ ہوناہوگااسلامی نظام کے نفاذکے اصل کازکے لئے ہمیں متحدہوناپڑے گامسلمانوں کے اتحاداوراستعماری قوتوں کی سازشوں کوناکام بنانے کے لئے قائدین کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اس وقت دنیابھرمیں مسلمان زیرعتاب ہیں دینی قوتوں کے لئے مسائل پیداکئے جارہے ہیں داڑھی اورپگڑی والوں کے لئے اسلامی ملک میں رہناباعث مشکلات ہے اسلام کے نام پربننے والے ملک میں سیکولراورلبرل طبقہ کھلم کھلااسلامی شعائرکامذاق اڑارہاہے مخلوط نمازجنازہ این جی اوزاور لبرل طبقہ کی جانب سے شعائراسلام کے مذاق اڑانے کے مترادف ہے اسلامی ملک میں لبرل قوتوں کوشعائراسلام کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے انہوںنے کہاکہ علماء اوردیندارلوگوں نے ہمیشہ ملک سے وفاداری کی ہے کیونکہ یہ ملک ہمارے اکابرین کی کوششوںکی مرہون منت سے معرض وجودمیں آیاہے ہمارے اسلاف نے 1857جنگ آزادی سے اسلامی ملک کے قیام کے لئے کوششیں شروع کیں اورلازوال قربانیوں کے بعد1919میں سیاسی تحریک کا آغازکیاپاکستان کاقیام دوصدیوں کی طویل جدوجہدکانتیجہ ہے اتنی کوششوں کے بعدحاصل کیاجانے والاملک کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک عظیم دینی تحریک ہے جوایک عظیم کازکے لئے کوشاں ہے اپنے اصل مقاصدکے حصول کے لئے جدوجہدکوتیزکرناہوگی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں