جمعیت طلباء اسلام نظریاتی قلعہ سیف اللہ کی ضلعی کابینہ تشکیل دے دی گئی

منگل 20 فروری 2018 17:43

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) جمعیت طلباء اسلام نظریاتی ضلعی قلعہ سیف اللہ کی ضلعی کابینہ تشکیل دے دی گئی جمعیت طلباء اسلام نظر یاتی کے نومنتخب ضلعی صدر رحمت اللہ شاکر اور جنرل سیکرٹری ملا محمد داؤد نے باہمی مشاورت کے بعد ضلعی قلعہ سیف اللہ کے ضلعی کابینہ تشکیل دے دی گئی جبکہ اس موقع پر جے یوآئی نظریاتی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفار دورانی بھی اس موقع پر موجود تھے، ضلعی صدر رحمت اللہ شاکر ،سینئرنائب صدر عبدالجبار قربانی عصمت اللہ میرزئی طالب نصیب خان محمد نازک جنرل سیکرٹری ملامحمد داؤد ڈپٹی جنرک سیکرٹری محمد نسیم حافظ محمد قاسم مخلص یار محمد طارق پریس سیکرٹری جان محمد نثار ڈپٹی پریس سیکرٹری حافظ اسراراللہ سیکرٹری مالیات حیات اللہ میرزئی ڈپٹی سیکرٹری مالیات روزی محمد جلالزئی سالار محمد رمضان شبوزئی ولی خان اتل اور عصمت اللہ گوھر منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے جے یوآئی نظریاتی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفار دورانی ،جے ٹی آئی نظریاتی کے نومنتخب ضلعی صدر رحمت اللہ شاکر،جنرل سیکرٹری ملامحمد داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ٹی آئی نظریاتی کے نامزد ساتھیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائے اور دن رات ایک کرکے کام کرے ۔انہوں نے کہا کہ دینی اور عصری اداروں میں ملا اور مسٹر کا تفریق ختم کرنا اور نوجوان نسل کو موجودہ حالات اور اس فتنہ کے دور میں تباہی سے بچانے کی ذمہ داری جے ٹی آئی نظریاتی کے ساتھیوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ نہی عنِ المنکر یعنی عوام کو بھرائی سے بچانا اور سیدھے راستے پرچلنے کے ذمہ داری پہلے انبیاء کرام کی تھی اب انبیاء کے بعد یہ ذمہ داری علماء کرام کا ہیں کیونکہ اب قیامت تک کوئی پیغمبر نہیں آئیگا اور کفار مسلمانوں کیخلاف متحد ہوچکے ہیں بیت المقدس کا واقعہ ہمارے سب کے سامنے ہیں اگر مسلمانوں نے متحد اور یکجا ہونے کی کوشش نہیں کی تو صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا دور جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا ہے کیونکہ بلوچستان کے عوام قوم پرستوں سے بے زار ہوچکی ہے اور انکے کرتوت اب عوام کے سامنے آچکے ہیں اور بلوچستان خصوصاً قلعہ سیف اللہ کے عوام قوم پرستوں کو بہت اچھی طرح پہچان چکے ہیں اب مزید یہ غلطی ہرگز نہیں کرے گی پشتون قوم کے حقوق کے بلند وبانگ نعرے کرنے والے کہاں گئے ہمیں زرا بتائے کہ کیا ہے انہوں اپنے دور حکومت میں تعلیم اور صحت پر کام کرنے والے کہاں گئے نہ کوئی بند سکول کھل سکھا اور نہ غیر حاضر ٹیچروں کو ڈیوٹی پر حاضر کیا ہمارے ہسپتالوں کا اب بھی وہی حال ہے جو اس سے پہلے کا تھا ہسپتالوں میں غریب عوام کیلئے کچھ نہیں ہے اور نہ انہوں نے غیرحاضر ڈاکڑوں کو حاضر کیا حکومت کرنا اور ایوانوں تک پہنچنے کیلئے انہوں نے بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دیا ہمارے بلوچستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور مزید انکے خوش نماء نعروں سے دھوکہ نہیں کھا ئینگے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا نظر جے یوآئی نظریاتی پر ہے کیونکہ یہ بلوچستان کے عوام کا ترجمان جماعت ہیں آئے روز عوام کا جوق در جوق جمعیت نظریاتی میں شمولیت اس بات کی عکاسی کررہے ہیں کہ یہاں کے عوام کی نظریں جمعیت نظریاتی پر مرکوز ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں