محکمہ تعلیم قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام سکول داخلہ 2018 کے سلسلے میں نکالی گئی

بدھ 28 فروری 2018 19:02

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) محکمہ تعلیم قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام سکول داخلہ 2018 کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی چئرمین میونسپل کمیٹی حاجی داراخان جوگیزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید عارف شاہ ڈی ڈی او عبدالغنی جوگیزئی ای ایس پی کے نمائیندے حبیب اللہ اور دیگر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے تمام سکول عمر کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنا اور انہیں تمام تر تدریسی سہولیات فراہم کرنا سرکاری آفیسران سیاسی و سماجی نمائیندوں اور والدین کی ذمہ داری ہے ہم نے سکولوں سیباہر سو فیصد بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا عزم کرلیا ہے بچوں کو تدریسی سہولیات کی فراہمی کے عزم میں ہر صورت میں کامیاب ہونگے آنے والی نسل کو تعلیم کا تحفہ دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے اور ہر صورت میں تمام سکولوں کو بچوں کے لئے پٴْرکشش بنا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا دنیا میں جن اقوام اور ممالک نے ترقی کی ہے وہ سب کے سب تعلیم ہی کی وجہ سے کی ہے آج کے دور میں بہترین اور معیاری تعلیم کے بغیر دوسری اقوام کا سامنا کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے۔ اور ہماری اجتماعی پسماندگی کا سبب بھی معیاری تعلیم سے دوری ہے۔ دنیا کی اقوام کیساتھ برابری کے لئے معیاری تعلیم کے ہھتیار کو اپنانا ہوگا اگر ہم نے صرف تعلیم کو ہھتیار بنایا تو ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ اور پٴْرامن ہوگا۔ بحیثیت قوم ہمیں بہت ساری چیلنجوں کا سامنا ہے ان چیلنجوں سینمٹنے کے لئیے معیاری تعلیم واحد ذریعہ ہے جس کا ہم نے بیڑا اٴْٹھایا ہوا ہے۔ قلعہ سیف اللہ کے تمام عوام اور والدین کو چاہئے کہ وہ اس مشن میں محکمہ تعلیم کا بھر پور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں