پشتونوں نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں کبھی بھی جبر و تشدد کی سیاست نہیں کی،نواب ایاز خان جوگیزئی ،ڈاکٹرسید عالم مسعود

لاپتہ پشتونوں بیوائوںاور یتیموں کے آنسوئوں اور شہدا کے خون کا حساب لینے کیلئے میدانِ عمل میں اترے ہیں ،رہنما پشتون تحفظ موومنٹ

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:01

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) پشتون تحفظ موومنٹ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پشتونوں نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں تاریخ دیکھی جائے تو پشتونوں نے کبھی بھی جبر و تشدد کی سیاست نہیں کی مگر ہم غلام کی حیثیت سے کسی بھی صورت اس ملک میں رہنے کے لئے تیار نہیں ہے ہمارے اکابرین نے جو جدوجہد کی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اب وقت آگیا ہے کہ پشتون قوم متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کریں ان خیالات کا اظہارپشتون تحفظ موومنٹ کے نوجوان قائد منظورپشتون ،ایم پی اے پشتون قامی جرگے کے مشر نواب ایاز خان جوگیزئی ،ایم پی اے عارفہ صدیق ، ،ایم پی اے عبیداللہ بابت ،ڈاکٹرسید عالم مسعود اور دیگرنے پشتون تحفظ مومنٹ قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد لاپتہ پشتونوں بیوائوںاور یتیموں کے آنسوئوں اور شہدا کے خون کا حساب لینے کیلئے میدانِ عمل میں اترے ہیں پشتونوں کی مزید تباہی اور بربادی پر خاموش نہیں رہ سکتے کوئی ہمیں برباد کرکے خود خوشحال نہیں رہ سکتا پشتونوں کی سرزمین اور وسائل پر قبضے کیلئے پنجاب اور ادارے پشتونوں کو جان بوجھ کر دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پنجاب احمد شاہ ابدالی کی فتوحات بھول جائے گا ماورائے عدالت قتل عام جاری ہے ہزاروں کی تعداد میں معتبرین اور اہل قلم کے جنازے اٹھائے گئے جب پشتون حقوق کیلئے نکلتے ہیں توایجنٹ کا الزام لگایا جاتا ہے جبکہ حکمران خود امریکہ کے ایجنٹ اور پشتونوں کے قتل عام میں ملوث ہیں آرمی پبلک سکول کے بچوں، کوئٹہ کے وکلا اور نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو انہی اداروں نے پناہ دے رکھی ہے ہر چیک پوسٹ پر تلاشی لیکر پشتون قوم کے معتبرین اور خواتین لی تذلیل کی جارہی ہے تلاشی کے بہانے پشتونوں کے گھروں سے زیورات چوری کرنا معمو ل بن گیا ہے میروائس اور احمد شاہ ابدالی کے بچوں پر اپنی سرزمین میں گھیرا تنگ کیا جارہا ہے پنجاب کی سازش نے پشتون قوم کو تقسیم کرکے تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے روس اور نیٹوں کے اسلحے ہماری سرزمین پر استعمال کرکے ہمارا ہی خون بہایا گیا اصل دہشت گردوں کوماہ قبل وزیرستان سے نکل جانے کا موقع دیا گیا دہشت گردوں کے نکل جانے کے بعد خاص کر وزیر اور محسود قوم کے معتبرین کو چھن چھن کرمارا گیا اور پشتونوں کی سرزمین پر ڈرون حملے کرائے گئے جس میں روس چائنا کا اسلحہ اور سعودی عرب کے ریال استعمال ہوگئے کراچی میں رائوانور سمیت ہزاروں انسانوں کے قاتل رائوانور مفرور نہیں انہیں طاقتور ہاتھوں نے پناہ دے رکھی ہے راانور کو جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا اگر راانور عدالت کے سامنے آئے تو مجرمانہ چہرے سامنے آجائیں گے اور اس گھنانی سازش میں ملوث بڑے بڑے نام بے نقاب ہوجائے گے آصف علی زرداری نے راانور کو بہادر کہہ کر پشتون دشمنی کا ثبوت دے دیا جلسے سے پی ٹی ایم کے خان زمان کاکڑ محسن خان داور ملک علی وزیر عبداللہ ننگیال شمس رودوال ظریف صبا محیب اللہ خان شیراز معصوم خان میرزئی اور جمعیت علما اسلام کے مولانا یارمحمد میرزئی جمعیت نظریاتی کے مولانا عبدالرف میرزئی پاکستان تحریک انصاف کے حاجی شمس الدین جلالزئی اے این پی کے حاجی ہدایت اللہ انجمن تاجران کے فیض اللہ کاکڑ زمیندار ایکشن کمیٹی کے عبداللہ جان میرزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پنجاب پشتون اور بلوچ کی موت پر پیسہ کما رہا ہے پشتونوں کی موت میں پنجاب کی بقا ہے پشتونوں کا استعمال کر کیانہیں حقوق سے دستبردار کیا جارہا ہے ملک پنجاب کی جاگیربنی ہوئی ہے ملک میں سوتیلی ماں کی سلوک پشتونوں کے ساتھ جاری ہے وزیروں اور مسعودوں کی جائیدادیں مالِ غنیمت سمجھا جارہا ہے عدالتی امریت کی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے اپنے حقوق پر اختیار آئین کے رو سے چاہتے ہیں پشتونوں کے ساتھ رویہ معتصبانہ رہا ہے جس کے مذمت کیلئے میدانِ عمل میں نکلے ہیں

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں