قوم کی سیاسی خدمت ہمارا دینی فریضہ ہے، مولاناانوار الدین حقانی

اتوار 11 مارچ 2018 17:20

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) جمعیت اللہ اسلام قلعہ سیف اللہ کے ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے صوبائی نائب امیر مولناانوار الدین حقانی ، مولٰنا نوراللہ قائم مقام ضلعی امیر حاجی محمد جان، مولوی سید محمد ،مولوی عبد الحفیظ ،مولوی عبدالباقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر بادینی کسٹم آفس، وئیر ہاؤس اور صنعتی زون کو اپنے اصل مقام سے کسی ایک خاص متنازعہ مقام پر منتقل کر کے دوسری اقوام کا استحصال کرتے ہیں اور قوموں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر انہیں آپس میں لڑاتے ہیں۔

ایسے ہی عناصر ملازمتوں ، عٴْہدوں اور وسائل کی تقسیم میں بے انصافی کرتے ہیں ، انتخابی حلقوں کی تشکیلِ نو میں بھی ان کا کردار علاقے کے اجتماعی مفادات کے خلاف تھا جمعیت اور علاقے کے معتبرین کی کوششوں سے قلعہ سیف اللہ کے انتخابی حلقے کو نامناسب تقسیم بچایاگیا جو قوم کے لئے بہت بڑی خدمت ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت عوام کے وسائل کو امانت ہے اسکیمات کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرناجرم اور خیانت سمجھتے ہیں ہے جمعیت اکابرینِ دیوبند کی قربانیوں کا سلسلہ ہے آج کے دور میں اکابرین دیوبند کے نظریات کی امین جماعت جمعیت ہی ہے۔

ہمارے اسلاف نے مدارس اور اسلامی شٴْعار و قوانین کو تحفظ دیا ہے۔مرکزی اور صوبائی جماعت کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنا کر تنظیمی نظم و ضبط کو ہر سطح پر برقرار رکھا جائے گا دستور کی پامالی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امتحان کا دور ہے تمام کارکن اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے باطل خیالات کے حامل قوتوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور جماعت کو صحیح دستوری خطوط پر استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

عمومی کے اجلاس سے قاری مولوی امان اللہ مولوی بسم اللہ جان مولوی عبداللہ مولوی محمد طاہر مولوی یارمحمد مولوی محمد اکرم مولوی عبیداللہ مولوی سید محمد ضیااؤلدین ذاکر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے حالیہ الیکشن میں خرید و فروخت کے ماہر سیاستدانوں اور ان کی پٴْشت پناہی کرنے والوں نے سیاست کو بدنام کرکے سرمایہ بٹور لیا۔ سیاست دراصل ریاستی سطح پر قوم کی خدمت اور درست سمت میں ترجمانی و رہبری کا نام ہے سیاست کو ہر صورت میں عبادت کا درجہ دیں گے۔قوم کی سیاسی خدمت ہمارا دینی فریضہ ہے جس سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہونگے اور اس راستے میں حائل پر رکاوٹ کو ہٹا کر دم لیں گے

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں