مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس زیر صدارت فیض اللہ کاکڑ منعقد ہوا

بدھ 21 مارچ 2018 22:05

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت فیض اللہ کاکڑ منعقد ہوا جس میں تمام عہداروں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی انجمن تاجران کی اولین ترجیح تاجروں کی خدمت ہوگی جو کام قلعہ سیف اللہ میں انجمن تاجران کے فلیٹ فارم سے ہورہی ہیں سب نے دیکھا ہے کہ نام نہاد افراد پر مشتمل ٹولہ انجمن کی شکل میں قلعہ سیف اللہ کے انجمن تاجران کو منظور نہیں بعض عناصر کی مرکزی انجمن تاجران کی کاکردگی ہضم نہیں ہورہی وہ لوگ جو انجمن تاجران قلعہ سیف اللہ میں فساد برپا کرنے والوں کی سیاسی پارٹیوں نے بھی مسترد کیا ہوا ہے ہم ایک بار پھر قلعہ سیف اللہ کے تاجروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نام نہاد 9افراد پر مشتمل ٹولے کو مسترد کردیا اور انھیں فساد برپا کرنے کی ناکام کوشش کو مسترد کردیا عہدوں کی لالچ میں نہ صرف سپاہی میدان میں بلکہ تاجر برادری میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا انہوں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ میں ایک مہنہ پہلے مرکزی انجمن تاجران کا قیام عمل میں لایا گیا انشاء اللہ حقیقی معنوں میں تاجروں اور دکانداروں کے مسائل ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی کوشش کرینگے انتشار پھیلانے والوں کا مقابلہ خدمت ہی سے کرینگے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں