قلعہ سیف اللہ،لیویز فورس کی کاروائی، چوری کے تین موٹر سائیکل برآمد ،ملزمان گرفتار

منگل 27 مارچ 2018 21:12

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء)لیویز فورس کی کاروائی چوری کے تین موٹر سائیکل برآمد ملزمان گرفتار ڈپٹی کمیشنر شفقت انور شاہوانی نے لیویز لائن میں تحصیل دار دورانی خان سیلاچی انچارج لیویز لائن رسالدار عبداللہ خان میرزئی رسالدار محمد ظریف حمندزئی اور رسالدار محمد عظیم جوگیزئی کے ہمراہ لیویز لائن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اسسٹنٹ کمیشنر جاوید ڈومکی رسالدار محمدظریف حمندزئی نائب رسالدار حبیب اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا گیا جنہوں نے یونین کونسل باتوزئی میں کاروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان محمد رسول داد ولد خواج محمد محبوب خان اور رمضان کو گرفتار کرلیا کرکے انکے قبضے سے تین عدد چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا اور ملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج کرلیا ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب کاروائی پر چھاپہ مار ٹیم کو دس ہزار 10000روپے نقد دیا جائے گا اور لیویز آفیسروں اور اہلکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی اور چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف کاروایوں کا سلسلہ مزید بھی جاری رہیگا یاد رہے کہ گرفتار ملزمان قلعہ سیف اللہ اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں چوری کے وارداتوں میں ملوث تھے ڈپٹی شفقت انور شاہوانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ان سے تفتیش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور انکے مدد سے انکے اور ساتھی بھی جلد گرفتار ہوجائینگے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں