قلعہ سیف اللہ،اسسٹنٹ کمیشنر کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال قلعہ سیف اللہ کا دورہ مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاقے کے مریضوں کو حکومت تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں ہسپتال کی فعالیت کیلئے ہر ممکن تعاون کی جائے گی، آن لائن سے گفتگو

جمعرات 5 اپریل 2018 21:45

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء)اسسٹنٹ کمیشنر کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال قلعہ سیف اللہ کا دورہ مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ڈاکڑوں اور اسٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ ایم ایس ڈاکڑنسیم کٹ کیزئی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے مسائل ڈاکڑوں کی حاضری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اسسٹنٹ کمیشنر جاوید ڈومکی نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ڈاکڑوں اور سٹاف کی حاضری چیک کی ایم ایس ڈاکڑ نسیم کٹ کیزئی اسسٹنٹ کمیشنر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے مسائل اور ڈاکڑوں کی حاضری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈاکڑ نعمت اللہ ڈاکڑ رحیم ڈاکڑ عزیز اللہ عبدالحمید موسی زئی اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمیشنر اور ایم ایس نے میڈیسن اور مشینری کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاقے کے مریضوں کو حکومت تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں ہسپتال کی فعالیت کیلئے ہر ممکن تعاون کی جائے گی تا کہ مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہی علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم ہوسکیں ڈاکڑوں کی غیر حاضری کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائیگا غیر حاضر ڈاکڑوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ڈاکڑ ہسپتال میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے ڈیوٹی دینے والوں ڈاکڑوں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی تاکہ وہ مریضوں کی خدمت کرسکیں جبکہ غیر حاضر ڈاکڑ کسی قسم کے رعایت کے مستحق سب مل کر ہسپتال کے فعالیت میں اپنا کردار اداکریں اسسٹنٹ کمیشنر جاوید ڈومکی اور ایم ایس ڈاکڑ نسیم کٹ کیزئی نے گائنی وارڈ اور اے این ٹی وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں