متحدہ مجلس عمل کا قیام آئندہ عام انتخابات میں مذہبی قوتوں کی کامیابی کی نوید ہے ،مولانا نوراللہ

دینی جماعتوں میں اتحاد واتفاق سے ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں بھر پور پزیرائی ملے گی ،صدر متحدہ مجلس عمل بلوچستان

جمعہ 13 اپریل 2018 18:57

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر مولانا نوراللہ ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سینئر نائب امیر مولانا انوارالدین حقانی ،ضلعی قائم مقام امیر حاجی محمد جان ،ضلعی ناظم عمومی مولوی محمد لعل اخنذادہ ،مولانا سید محمد ،حاجی محمد خان کیبزئی ،مولوی محمد عارف جلالزئی ، تحصیل امیر مولوی عبدالحفیظ جلالزئی ،جنرل سیکرٹری مولوی غلام نبی اور دیگر نے ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام آئندہ عام انتخابات میں مذہبی قوتوں کی کامیابی کی نوید ہے دینی جماعتوں میں اتحاد واتفاق سے ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں بھر پور پزیرائی ملے گی اس کی وجہ سے قوم پرستوں موقع پرستوں کو اپنی ناکامی کا پیغام مل چکا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پورا ملک خصوصاً بلوچستان میں اب متحد ہے پہلے سے زیادہ فعال ہوچکی ہے ،جمعیت علماء اسلام کے اندورنی اور بیرونی دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہوچکے ہیں قوم پرستی اور قبلہ پرستی کی سیاست کرنے ہمیشہ کیلئے مِٹ گئے ہیں اب انصاف کا نعرہ لگانے اور انصاف کرنے والوں کا دور قریب آچکا ہیں جماعت اور اقتدار میں تمام اقوام کے ساتھ یکساں اور برابری کا سلوک کیا جائے گا نہ کسی کو کسی کا حق غضب کرنے دیا جائے گا اور نہ کوئی غاصب اب قبضہ کرکے جماعت اور اقتدار کو اپنی مرضی کے مطابق چلائے گا جمعیت علماء اسلام ایک مذہبی جماعت اور ایم ایم اے ایک مزہبی اتحاد ہیں جو تمام تر اختلافات رنگ ونسل سے بالاتر ہے جو صرف اور صرف انصاف اور اخوت پر یقین رکھتے ہیں بعض سازشی عناصر کو ایم ایم اے کے اتحاد کی صورت میں اپنی ناکامی اور بٴْرا انجام نظر آتا ہے اور وہ پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہیں کہ ایم ایم اے کو بلوچستان میں مرکز کا حمایت حاصل نہیں یہ انکے ذاتی رائے ہوسکتا ہے لیکن حقیقت نہیں انہوں کہ متحدہ مجلس عمل کو بلوچستان میں مرکزی جما عت اور اور ایم ایم اے کی مکمل حمایت حاصل ہے

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں