کوئٹہ، ایف سی قلعہ سیف اللہ سکاٹس کے جانب کی جانب سے ضلع قلعہ سیف اللہ کے ایف سی چیک پوسٹ پر مسافروں کے بچوں کیلئے خصوصی پیکیج کی تقسیم کا آغاز

منگل 8 مئی 2018 21:33

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) آئی جی ایف بلوچستان کے ہدایت پر ایف سی قلعہ سیف اللہ سکاٹس کے جانب کی جانب سے ضلع قلعہ سیف اللہ کے ایف سی چیک پوسٹ پر مسافروں کے بچوں کیلئے خصوصی پیکیج کی تقسیم کا آغاز تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ سکاٹس کیجانب سے آئی جی ایف سی بلوچستان کے ہدایت پر قلعہ سیف اللہ کے ضلعی ہیڈکواٹر میں ایف سی چیک پوسٹ پر ایف سی نوجوانوں کے جانب سے چیک پوسٹ سے گزرنے والے تمام مسافروں کے ساتھ بچوں کیلئے خصوصی پیکیج کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں بچوں کیلئے جوس بسکٹ چیپس ٹافیاں اور منرل واٹر سمیت خوراک کے مختلف اشیا تقسیم ہونے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اسکے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولیت کیلئے چیکینگ میں بھی خاطر خواہ تبدیلی کی گئی تاکہ چیکینگ کے دوران مسافروں کو کم سے کم تکلیف اٹھانی پڑے آئی جی ایف سی بلوچستان کیجانب سے اس سنہری اقدام پر مسافروں اور قلعہ سیف اللہ کے عوام نے بڑے پیمانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایف سی کے اس اقدام قلعہ سیف اللہ کے عوام اور مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انہوں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے کیونکہ ایف سی ہے عوام کے تحفظ اور انکو سہولیات دینے کیلئے انہوں نے آئی جی ایف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ مزید بھی جاری وساری رکھنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں