عوام کو انکی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نورمسکانزئی

پیر 2 جولائی 2018 21:10

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نورمسکانزئی نے کہا کہ عوام کو انکی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام کی عدلیہ سے جو توقعات وابستہ ہے ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے انصاف سے ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ،نئے عمارتوں کے تعمیر کے ساتھ عوام کو فوری اور سستے انصاف فراہم کیا جائیگا مضبوط ملک کیلئے مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے ،مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائیں ،بدنیتی سے معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ جوڈیشل کمپلیکس کے ایک روزہ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ نئے عمارتوں کے تعمیر سے عوام کو انصاف کی فراہمی کی ضرورت ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سستے انصاف کیلئے عوام عدالتوں سے تعاون جاری رکھے ،انکے ساتھ جسٹس ہاشم کاکڑ ،رجسٹرار روزی خان بڑیچ بھی انکے ہمراہ تھے ،اس موقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج برکت مرغزانی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نورخان میاخیل اور سپرڈنڈنٹ عبدالغفور کاکڑ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں