عوام کو انکے دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

عوام کی عدلیہ سے جو توقعات وابستہ ہے ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے انصاف سے ہی معاشرے میں تبدیلی لاء جاسکتی ہے ،جسٹس محمد نورمسکانزئی

پیر 2 جولائی 2018 22:50

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آف بلوچستان ہائکورٹ جسٹس محمد نورمسکانزئی نے کہا کہ عوام کو انکے دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کی عدلیہ سے جو توقعات وابستہ ہے ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے انصاف سے ہی معاشرے میں تبدیلی لاء جاسکتی ہے نئی عمارتوں کے تعمیر کے ساتھ عوام کو فوری اور سستے انصاف فراہم کیا جائیگا مضبوط ملک کیلئے مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائیں بدنیاتی سے معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ جوڈیشل کمپلیکس کے ایک روزہ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ نئی ی عمارتوں کے تعمیر سے عوام کو انصاف کی فراہمی کی ضرورت ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سستے انصاف کیلئے عوام عدالتوں سے تعاون جاری رکھے انکے ساتھ جسٹس ہاشم کاکڑ رجسٹرار روزی خان بڑیچ بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج برکت مرغزانی جوڈیشل مجسٹریٹ نورخان میاخیل اور سپرڈنڈنٹ عبدالغفور کاکڑ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں