20سا لوں سے یہاں پر بر سر اقتدار جما عت نے کو ئی خا طر خواہ کا ر نا مہ انجا م نہیں دیا ، انجینئر محمد نسیم و دیگر

اتوار 8 جولائی 2018 19:00

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پا رٹی کے حلقہ پی بی 3قلعہ سیف اللہ کے لئے نا مز د امیدوار انجینئرمحمد نسیم نے کہا کہ 20سا لوں سے یہاں پر بر سر اقتدار جما عت نے کو ئی خا طر خواہ کا ر نا مہ انجا م نہیں دیا آج بھی نو جوان بے روز گا ر ،در بدر کی ٹھو کریں کھا رہے ہیں ،صحت ، تعلیم ،پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی کا کو ئی بندو بست نہیں یہاں کی واحد ذریعہ معاش کرو ما ئیٹ کی صنعت گوں نا گوں مشکلا ت کا شکا ر ہے تر قی قطعا کرپشن و کمیشن کے حصول کا نا م نہیں، بد قسمتی سے یہاں کے نما ئندوں نے اسے اپنا حق سمجھ رکھا ہے ۔

وہ اے این پی کے ضلعی صدر ہدا یت اللہ کا کڑ ،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم کا کڑ ،عبدالقا در مجرم ،حمید اللہ اور دیگر کے ہمراہ انتخا بی مہم کے سلسلے میں مختلف علا قوں کلی حسن زئی ،کلی مروزئی اور کلی اختر زئی میں اولسی جر گے اور شمو لیتی اجتما ع سے خطا ب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ اسلا م ،اسلا مکے نا م پر لو گ اسلا م آبا دکے مکین ہو گئے ہیں دوسری جا نب قوم کے نا م پر واویلا کر نے والے گو رنری ،وزارتوں کو حاصل کر کے قوم کے مسا ئل کو بھول بیٹھے یہی وجہ ہے کہ مذکو رہ با لا دو نوں جما عتوں سے عوام بے زار ی کا اظہا ر کر رہے ہیں اور جوق در جوق فکر با چا خان سے اپنا نا طہ رشتہ جوڑ رہے ہیں وہ وقت دور نہیںجب عوا می نیشنل پا رٹی عوام کے اعتما د اور بھروسے پر پو را اتر تے ہو ئے یہاں کے مسا ئل حل کرے گی لہٰذا25جو لا ئی کو اولس سوچ سمجھ کر اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے اپنی را ئے کا آزادانہ استعما ل کریںتا کہ علا قہ تر قی و خشحا لی کی را ہ پر گا مزن ہو اور کرپٹ ما فیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسترد کر یں ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں