سیکیورٹی خدشات، قلعہ سیف اللہ میں جلسے جلسوں پر پابندی عائدکردی گئی

تمام امیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

اتوار 15 جولائی 2018 15:00

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں ہر قسم کے جلوس اور جلسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق انتخابی امیدواروں کی قافلوں کی صورت میں آمدورفت پر بھی پابندی ہوگی جبکہ انتخابی امیدواروں کے ساتھ صرف 5 گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پابندی سانحہ مستونگ اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں عائد کی گئی ہے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں