کلر سیداں،ای سی پی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کی ٹیم نے پی پی 10سے پینا فلیکسز اتارنے شروع کر دیئے

بدھ 18 جولائی 2018 16:15

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کی ٹیم نے پی پی 10سے پینا فلیکسز اتارنے شروع کر دیئے تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے خلاف لگائے گئے اوور سائز پینا فلیکس روات کلرسیداں روڈ پر سے اتارنے شروع کر دیئے مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن حلقہ پی پی 10نبیلہ ملک کی سربراہی میں ضلع کونسل راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کلرسیداں روڈ کا دورہ کرتے ہوئے پولز پر لگے اوور سائز پینا فلیکسز اتار دیئے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پینا فلیکسز کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیا جبکہ کپڑے اور پیپر میں 2X3اور 3X9کے پوسٹر لگائے جا سکتے ہیں انھوں نے بتایا کہ یہ کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی اور حلقہ پی پی 10میں پولنگ ڈے تک خلاف ورزی کے مرتکب پینا فلیکس اتار دیئے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں