نوازشریف اور مریم نواز سے ورکرز اور رہنمائوں کو ملاقات کی اجازت دی جائے ،ْ آصف کرمانی

بدھ 18 جولائی 2018 16:59

نوازشریف اور مریم نواز سے ورکرز اور رہنمائوں کو ملاقات کی اجازت دی جائے ،ْ آصف کرمانی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز سے ورکرز اور رہنمائوں کو ملاقات کی اجازت دی جائے ،ْ الیکشن کے دن شیر کی پرچی ہی ہر ووٹر کے ہاتھ میں ہوگی ،ْعوام بیہودہ زبان استعمال کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں ،ْگندی زبان استعمال کرنے والے اگر اسمبلی میں گئے تو ان سے کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔

بد ھ کو آصف کرمانی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تیرہ جولائی کو مریم نواز اور نواز شریف نے گرفتاری دی۔ انہوںنے کہا کہ اڈیالہ جیل اسی امید کے ساتھ آیا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات ہونے دیںانہوںنے کہاکہ نوازشریف اور مریم نواز سے ورکرز و دیگر کو ملاقات کی اجازت دی جائیانہوںنے کہاکہ جب تک نوازشریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوتا تب تک نواز کسی بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں جو میڈیا کے ذریعہ جو خبریں ملیں اس کے مطابق نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں۔ آصف کرمانی نے کہا کہ تیرہ جولائی کو عوام کو نوازشریف کے بیانیہ کا جواب مل گیا تھا ،ْتیرہ جولائی کو نگران حکومت نے جانبداری کا ثبوت دیا گیا ،ْلاہور کو عبوری حکومت کی جانب سے ایک قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کی شفافیت اب ایک بہت برا سوال بن گیا ہے ،ْیہ واحد الیکشن ہیں جس میں ایک جماعت کے ہاتھ باندھ کر میدان میں دھکیل دیا گیا ہے ،ْجس طرح ن لیگ کے ساتھ سلوک ہے اور ہمارے امیدواران کو ہراساں کیا جارہا ہے یہ الیکشن سے قبل دھاندلی ہے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کے دن شیر کی پرچی ہی ہر ووٹر کے ہاتھ میں ہوگی۔آصف کرمانی نے کہا کہ جنید صفدر ملک میں ہے اور انشا اللہ جلد ملنے آئیں گے ۔آصف کرمانی نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ گندی زبان سیاست میں متعارف کروائی ۔انہوںنے کہاکہ عوام سے درخواست ہے کہ بیہودہ زبان استعمال کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائے ،ْان گندی زبان استعمال کرنے والے اگر اسمبلی میں گئے تو ان سے کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں