ساہیوال،واپڈا حکام نے وزیراعظم کے احکامات ردی کی ٹوکر ی کی نذر کردیئے،تراویح وسحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری
جمعہ 19 جون 2015 19:59
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) واپڈا حکام نے وزیراعظم کے احکامات ردی کی ٹوکر ی کی نذر کردیئے ‘سحری ‘تراویح ‘افطاری اور نماز کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ‘روزہ دار بچے ‘ بوڑھے اور دیگر افراد انتہائی پریشان ‘لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیاجائے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف نے واپڈا حکام کو رمضان المبار کے دوران سحری ‘ تراویح اور افطاری کے اوقات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن واپڈا حکام نے وزیراعظم کے حکم کو ردی کی ٹوکر ی کی نذر کردیا ۔
گزشتہ رات تراویح ‘ سحری اور نماز فجر کے بعد سارا دن وقفہ وقفہ سے عارف والا ،کمیر ،نور شاہ ،غازی آباد ، کسو وال اورشہر اوردیگر مضافات کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث روزہ دار بچے ‘بوڑھے ‘ خواتین اور نوجوان دن بھر پریشان رہے ۔(جاری ہے)
شہر کے مختلف علاقوں کی بعض مساجد میں وضو کیلئے پانی کی قلت بھی رہی ۔
واپڈا نے بجلی کی بندش کا سلسلہ دن بھر جاری رکھا جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار رہے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی غیر اعلانیہ ہونے سبب آج مریضوں کے آپریشن ملتوی کر دئیے گئے جب ایس ای منیجر آپریشن ساہیوال سرکل چوہدری محمد صدیق سے رابطہ کیا گیا تو اور واپڈا کے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بڑھ جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ رات سحری کے وقت سارا لوڈ ڈالنے کی وجہ سے 8گرڈ اسٹیشنوں پر خرابی آگئی جس کی وجہ سے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کر نا پڑی تاہم بجلی سپلائی اسلام آباد اور ملتان میپکو آفس سے کنٹرول کر نے کی وجہ سے سپلائی کی معطلی ان کے کنٹرول میں نہ ہے لیکن گرڈ اسٹیشنوں پر خرابی کو دور کر لیا گیا ہے۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ضمانتیں ..
جی ٹی روڈ پل ناکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور، بیوپاری سے ایک لاکھ30ہزار نقدی، ..
ڈیفالٹر واپڈا اہلکاروں کی ٹھکائی ، موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار
ساہیوال،ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال،کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ..
کمشنر ساہیوال ڈویژن کا سخت ایکشن،ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ کالج ساہیوال سنٹر کا تمام امتحانی عملہ تبدیل ..
ضلع کونسل ساہیوال کے ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف کی گریڈ16میں ترقی
پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، کمشنر
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری