ساہیوال،گرمی کی لہر اور لو لگنے سے 3افراد جاں بحق ، درجنوں بے ہوش ہو گئے

ہفتہ 20 جون 2015 20:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) ضلع ساہیوال میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور درجہ حرات 44سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گرمی اور لو لگنے سے محمد عباس کی 30سالہ بیوی کوثر لو لگنے سے ہڑپہ اسٹیشن پر بے ہوش ہو گئی جسے ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی قصبہ نور شاہ کے مظہر علی کی 25سالہ بیوی نور نجیب شدید گرمی کے سبب بے ہوش ہو گئی اور اسپتال میں دم توڑ گئی موضع توت والا میں ایک بوڑھا حاضر خاں لو لگنے سے چل بسا گرمی اور لو لگنے سے درجنوں افراد کے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں 9افراد کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں