ساہیوال،طوفان سے بائیس ٹرانسفارمر جل گئے

پیر 22 جون 2015 21:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) طوفان سے بائیس ٹرانسفارمر جل گئے ۔ساہیوال میں حالیہ طوفانی آندھی اور بارش کے دوران واپڈا میپکو ساہیوال سرکل کے 22ٹرانسفارمر ز جل گئے جبکہ 52ٹرانسفارمروں کو مرمت کت بعد دوبارہ چالو کر دئیے گئے ہیں واپڈا کے ایک ترجمان کے مطابق آندھی سے 10کھمبے ٹوٹ کر بیکار ہو گئے جبکہ 18کھمبوں کی مر مت کر کے نصب کر دیا گیا واپڈا ساہیوال سرکل سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے اور 24گھنٹوں کے اندر تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں