ساہیوال، ریٹائرڈ فوجی کی گھر سے گلی سڑی لاش برآمد

بدھ 5 اگست 2015 21:53

ساہیوال، ریٹائرڈ فوجی کی گھر سے گلی سڑی لاش برآمد

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) ریٹائرڈ فوجی کی گھر سے گلی سڑی لاش برآمد ۔ جی بلاک فرید ٹاؤن میں ایک گھر سے ریٹائر ڈ فوجی کی گلی سڑی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متوفی محمد اشرف کی بیوی عرصہ دو ماہ قبل فوت ہو گئی تھی ان کی کوئی نرینہ اولاد نہ تھی اس لئے دو نوں میاں بیوی اکیلے رہتے تھے اور بیوی کی وفات کے بعد محمد اشرف اکیلا گھر میں ہو تا تھا اشرف تین روز سے محلے میں دکھائی نہیں دے رہا تھا جب اس کے گھر سے سخت تعفن اور بو آئی تو پڑو سیوں نے پولیس کو اطلاع دی انہوں نے آکر دروازہ کھولا تو محمد اشرف کی گلی سڑی لاش پڑی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے تاہم اس کی موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی پولیس فرید ٹاؤن مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں