ساہیوال ‘مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو زخمی ‘پولیس نے اسلحہ، موٹرسائیکل بر آمد کرلی

ہفتہ 15 اگست 2015 18:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) سرکٹ ہاؤس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو زخمی ہو گئے، پولیس نے اسلحہ، موٹرسائیکل بر آمد کرلی، تین ڈاکو فرار ہو گئے، پولیس غلہ منڈی کے ایس ایچ او جاوید خان کے مطابق وہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار پانچ افراد کو روکا گیا تو وہ بھاگ نکلے تعاقب کرنے پر فائرنگ کا تبدلہ جس کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو اجمل اور جبار کو گرفتار کرلیا جو کہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

ان ڈاکوؤں کی جب ویڈیو فلم بنانے کیلئے میڈیا والے ہسپتال پہنچے تو پریزن وارڈ میں موجود پولیس عملے نے انہیں کمرے میں بند کر دیا اور باہر سے دروازہ بند کر دیا، کوریج نہ ہو سکی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں