ساہیوال ‘بس تلے آ کر چھٹی جماعت کا طالب علم‘جاں بحق‘ طلباء نے بس کے شیشے توڑ کر آگ لگا دی

ہفتہ 15 اگست 2015 18:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) فرید ٹاؤن روڈ پر کیمری ہنسلو سکول کے نزدیک بس تلے آ کر چھٹی جماعت کا ایک طالب علم نعیم عباس جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد سکول کے طلباء نے بس پر پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیئے اور بس کو آگ لگا دی تاہم پولیس نے بس کو بچالیا اور آگ بجھا دی، پولیس کے مقدمہ درج کرکے بس کے ڈرائیور، کنڈیکٹر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں