ساہیوال، پٹواریوں کیخلاف آرمی آفیسر کی درخواست پر 21سال تک انکوائری کے بعد مقدمہ درج ،تین پٹواریوں کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم

منگل 18 اگست 2015 22:36

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے محکمہ مال 33/14-Lکے دو پٹواریوں نور احمد کمیانہ ،عبدالمجید اور پٹواری عبدالمجید کے بھائی عبدالرشید کے خلاف ریٹائرڈآرمی آفیسر کا رقبہ اس کی بیوی سے مل کر اس کے بھائیوں کے نام پر ٹرا نسفر کر نے کے الزام میں 21سال بعد مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25 5/1994میں میجر ریٹائرڈ قمر الزمان کیا نی اور اس کی بیوی کے در میان گھریلو نا چاقی ہو ئی تو ریٹا ئرڈ میجر کا اپنی بیوی کے نام پر زرعی رقبہ کرا یہ ہوا تھا اور 2سو کنال اراضی کے خلاف عدالت سے امتناعی حاصل کر لیا پٹوا ریوں نے دیگر چارا فراد سے ساز باز ہو کر رقبہ کی آپس میں بندر بانٹ کر لی اور عدالتی حکم امتناعی کا اندراج سر کاری کاغذات میں نہ کیا جس پر سابق آرمی آفیسر کی رپورٹ پر انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے 21سال تک انکوا ئری کے بعد دو پٹواریوں نور احمد کمیانہ ،عبدالمجید اور پٹواری عبدالمجید کے بھائی عبدالرشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تین پٹواریوں ارشاد احمد ،محمد اشفاق اور محمد پر ویز کے خلاف محکمانہ ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں