ساہیوال، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے پرمریض دم توڑگیا‘ لواحقین کا میت سڑک پررکھ کراحتجاج‘ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

جمعرات 10 ستمبر 2015 20:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے پرمریض دم توڑگیا‘ لواحقین کا میت سڑک پررکھ کرروڈ بلاک کرکے شدید احتجاج‘ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روزقبل ایک حادثہ کے دوران یوسف نامی شخص کابازوٹوٹ گیا اور وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں داخل تھا۔ صبح کے وقت نرس نے مبینہ طورپر غلط انجکشن لگادیا جس سے اسکی حالت غیرہوگئی اور وہ تڑپ تڑپ کر چل بسا جس کے بعد یوسف کے لواحقین نے ہسپتال گیٹ کے باہر میت روڈ پررکھ کر روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیااور ڈاکٹروں کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ لواحقین نے کمشنر ساہیوال سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں