پاک چین قادر آباد کول پرا جیکٹ کے مزدوروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر جی ٹی روڈ پر دھرنا

جمعہ 11 ستمبر 2015 19:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) قادر آباد پاور کول پراجیکٹ کے سینکڑوں مزدوروں نے جی ٹی روڈ بلاک کر کے ٹریفک جام کی اور مزدوروں نے دھرنا دیا اور قادر آباد پاور کول پراجیکٹ کے ٹھیکیداروں کی طرف سے مزدوروں کو اوورٹائم کی تنخواہیں نہ دینے کے پر احتجاج کیا اور کول پراجیکٹ کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مزدور لیڈر غلام نبی نے کہا کہ ایک طرف کول پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ کام میں تیزی چاہتی ہے دوسری طرف مزدوروں کو ٹھیکیدار تنخواہوں کی ادائیگی انہیں کرتا انتظامیہ کی دھونس دکھا کر مزدوروں سے بیگار لی جاتی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ضلعی انتظامیہ کے حکام نے مزدوروں کو تنخواہوں کی یقین دہانی کرائی تو مزدوروں نے ایک گھنٹہ بعد احتجاج کر کے دھرنا چھوڑ دیا اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے ٹریفک جام ہو نے کے سبب بسوں ،ٹرکوں ،کاروں اور ویگنوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں