ساہیوال،16ستمبر کو سینٹرل جیل میں گگو کے قیدی کو پھانسی دی جائے گی

جمعہ 11 ستمبر 2015 19:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی محمد عباس کھرل کو 16ستمبر کو پھانسی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد عباس کھرل نے 6مئی 2001کو موضع محمود پورہ میں رشتہ کے وٹہ سٹہ کے تنازعہ پر محمد اشرف کو قتل کر دیا تھا مجرم کو 2003میں سیشن کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں اور صدر پاکستان نے 17اگست کو رحم کی اپیل مسترد کر دی اب سیشن جج نے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کی تاریخ 16ستمبر بروز بدھ صبح 4 1/2بجے مقرر کی ہے اور جیل انتظامیہ کو بلیک وارنٹ مل گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں