ساہیوال بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ کا سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ،پہلی پوزیشن طالبات لے اڑیں

جمعہ 11 ستمبر 2015 23:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) ساہیوال بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ کا سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا جس میں امتحان میں حصہ لینے والے امیدواران کی کل تعداد 35859ہے جس میں سے 34933امیدواران نے امتحان میں حصہ لیا 20340امیدواران پاس ہوئے اس طرح رزلٹ کا تناسب 58.23فصد رہا یہ بات چئیر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکندری ایجوکیشن ساہیوال اور کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے بتائی ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹر کٹ پبلک ہائر سیکنڈری سکول گرلز ڈسٹر کٹ کمپلیکس اوکاڑہ کی طالبہ اوور آل ہائیسٹ فسٹ پوزیشن فروا اشفاق نے 1033 حاصل کی اوور آل فسٹ پوزیشن ڈسٹر کٹ پبلک سکول اینڈ کالج دیپالپور کی طالبہ جویریہ قاسم نے بھی 1033نمبر لے کر حاصل کی۔

(جاری ہے)

اوور آل ہائیسٹ سیکنڈ پوزیشن ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے طالب علم محمد اظہر نے 1031نمبر لے کر حاصل کی اور اوور آل تھرڈ پوزیشن بھی ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کی طالبہ فاطمہ سخاوت نے 1028نمبر لے کر حاصل کی۔

۔اسی طرح پری میڈیکل گروپ امنگ بوائز میں فسٹ پوزیشن ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کے طالب علم محمد اظہر نے 1031نمبر لے کر حاصل کی ،سیکنڈ پوزیشن سلمان اظفر ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کے طالب علم نے 1027نمبر لے کر حاصل کی اور تھرڈ پو زیشن بھی ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کے طالب علم محمد علی نے 1026نمبر لے کر حاصل کی۔میڈیکل گروپ میں لڑ کیوں میں فسٹ پوزیشن ڈسٹر کٹ پبلک سکول فار گرلز ڈسٹر کٹ کمپلیکس اوکاڑہ کی طالبہ فروا اشفاق نے 1033نمبر لے کر حاصل کی ،فسٹ پوزیشن ڈسٹر کٹ پبلک سکول اینڈ کالج فار گر لز دیپالپور کی طالبہ جویریہ قاسم نے 1033نمبر لے کر حاصل کی ۔

سیکنڈ پوزیشن فاطمہ سخاوت ڈی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کی طالبہ نے 1028نمبر لے کر حاصل کی ور تھرڈ پو زیشن ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج دیپالپور کی طالبہ ایمن ارشاد نے 1025نمبر لے کر حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں