ساہیوال ، دس روپے کی خاطر رکشہ ڈرائیور کو مسافرنے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

اتوار 13 ستمبر 2015 15:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) ساہیوال کے نواحی گاؤں میں دس روپے کی خاطر رکشہ ڈرائیور کو مسافرنے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ اتوار کو ساہیوال کے نواحی گاؤں چک نمبر138-L میں دس روپے کی خاطر رکشہ ڈرائیور کو مسافر نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

مقتول سیالکوٹ کا رہائشی تھا اور ساہیوال میں روزگار کے لئے رکشہ چلاتا تھا اور اپنے گھر کا واحد سہارا اور چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کرنیکے بعد جب گھر لایا گیا تو گھرا میں کہرام مچ گیا۔ مقتول پرویز کے ورثاء کی جانب سے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ عینی شاہدین کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں