ساہیوال‘قیوم ہسپتال کے ڈاکٹر کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ بد تمیزی

ہسپتال کے تمام عملہ نے ڈاکٹر کے خلاف ہڑتال کردی ‘ مریضوں کو شدید پریشانی

منگل 23 فروری 2016 21:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) قیوم ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ بد تمیزی ‘ ہسپتال کے تمام عملہ نے ڈاکٹر کے خلاف ہڑتال کردی ۔ مریضوں کو شدید پریشانی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال می دوران آپریشن انستھیسزیا ڈاکٹر طارق چوہدری نے لیڈی ڈاکٹر طاہرہ افضال سے مبینہ طورپر بد تمیزی کی جس پر ہسپتال کے تمام ڈاکٹرو ں و دیگر سٹاف نے ہڑتال کردی ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں ہسپتال میں آنیوالے مریض خوا ر ہوتے رہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ مذکورہ ڈاکٹر قیوم ہسپتال میں پہلے بھی پیرا میڈکس و دیگرسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کر چکاہے اور دیگر جگہوں پر تعیناتی کے دوران بھی اس کے بارے میں شکایات رہیں ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہناتھاکہ جب تک ڈاکٹر طارق چوہدری لیڈی ڈاکٹر طاہرہ افضال سے معافی نہیں مانگتا ہڑتال جاری رہے گی ۔ ہسپتال کے ایم ایس نے دونوں ڈاکٹر ز میں صلح کروانے کی کوشش کی تاحال کامیابی نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں