ساہیوال،گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ماں نے دو بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

اتوار 28 فروری 2016 12:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء ) ساہیوال کے نواحی گاوٴں کی خاتون نے گھریلو جھگڑوں پر دو بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ،ماں اور ایک بچی کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواحی گاوٴں کی خاتون کا اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا۔ اتوار کی صبح خاتون نے اپنی دو کم سن بچیوں کو اپنے ساتھ لیا اور لوئرباری دو آب میں چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اورنہر میں تینوں کی تلاش شروع کر دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون اور اس کی ایک بچی کو بچا لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں