پانامہ لیکس پاکستان میں ترقی کا عمل رکوانے کی سازش ہے،عمران ادریس

جمعرات 28 اپریل 2016 17:14

ساہیوال۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) ممبر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ضلع ساہیوال و مسلم لیگ نون کے راہنما عمران ادریس چوہدری نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کاشوشہ دراصل پاکستان میں ترقی رکوانے کی سازش ہے، پانامہ لیکس کی آڑ میں پاکستان میں چین کے تعاون سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کو رکوانے کی سازش ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کوپانامہ لیکس کے پیچھے بھاگنے کی بجائے پاکستان میں ہونے والے میگا ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کیلئے خط لکھ دیا ہے اور وزیراعظم نوازشریف کا چیف جسٹس کے سامنے خو دکو پیش کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں