پاناما لیکس کے سیلاب کی لپیٹ میں کرپٹ سیاستدان کا ٹولہ آگیا،افتخار محمد چوہدری

ملکی دولت لوٹنے والوں کو پاکستان سرمایہ واپس لانے پر مجبور کر دیا جائے،وفد سے گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 14:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر ریٹائرڈ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانا مہ لیکس کے سیلاب نے تمام کرپٹ سیاستدانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور قوم کا فرض ہے کہ وہ تجوریاں بھرنے والے سیاستدانوں کے کڑے احتساب کے لیے حکمرانوں پر دباؤ بڑھائیں اور ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک بنکوں میں جمع کرانے والوں کو ملکی دولت واپس لانے پر مجبور کر دیں اور آئندہ ایسے سیاستدانوں کو سیاست سے آؤٹ کر دے انہوں نے ساہیوال کے وکلاء کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون اور آئین پر عملدرآمد سختی سے کیا جائے تو نہ صرف ملک کو موجودہ بحرانو ں سے بھی نکالا جا سکتا ہے اور ملک میں انصاف کا بول بالا بھی ہو جائیگا اور ملک خوشحالی کی راہ پر چل نکلنے گا انہوں نے وکلاء کی دعوت پر ساہیوال میں جلد آکر اپنی پارٹی کا دفتر کھولنے کی دعوت قبول کر لی اور جلد آنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آخرمیں کہا کہ وکلاء کو جمہوری اداروں کی مظبوطی کے لیے قانون کی عمل داری کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں