ریسکیو 1122 کی سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے بارے موک ایکسرسائز

پیر 2 مئی 2016 19:09

ساہیوال۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء ) ریسکیو 1122 کی فلڈ کے سلسلہ میں موک ایکسرسائز‘ اوورہیڈبرج پر شہری دیکھنے کیلئے کھڑے ہونے سے ٹریفک بلاک۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے عملہ نے ایل بی ڈی سی میں جھال روڈ سے لیکر اوورہیڈبرج نزدریلوے اسٹیشن تک موک ایکسرسائز کی جس میں ریسکیو 1122کے درجنوں اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کی امداد کیلئے محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔ موک ایکسرسائز کے دوران اوورہیڈبرج پرشہری ریہرسل دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں رک گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اورتقریباً 15منٹ تک ٹریفک جام رہی۔ انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122ڈاکٹرخالد عبداﷲ نے بتایا کہ موک ایکسرسائز کامقصد فلڈ سے قبل تیاری کرناہے اور عوام کواس بارے آگاہی فراہم کرناہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں