ساہیوال میں گیسٹرو ، دو بچے جاں بحق ، 6کی حالت نازک

منگل 16 اگست 2016 15:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء) ساہیوال میں گیسٹرو سے دو بچے جاں بحق درجنوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں گیسٹرو کی بیماری زور پکڑ گئی ہے گیسٹرو سے چک 9-93ایل کے محمود کا تین سالہ بچہ اور چک 4-72آر کے محمد رمضان کی دو سالہ بیٹی ایمان فاطمہ گیسٹروسے نڈھال ہو گئے جن کوبیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں بچے ایمر جنسی وارڈ میں چل بسے جبکہ درجنوں بچوں اور خواتین کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں تین بچوں سمیت چھ افراد کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں