سنٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی پر تشدد ،بازو ٹوٹ گیا

ڈی آئی جی نے ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا

ہفتہ 20 اگست 2016 17:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی پر تشدد ، قیدی کا بازو ٹوٹ گیا ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ریجن نوید رؤف نے تشدد میں ملوث دو اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری افسر نوید اشرف ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال کو مقرر کیا ہے اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ دی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل بہاولپور سے سزائے موت کے قیدی محمد حسن ولد عبدالرحمن کو سنٹرل جیل بہاولپور سے سنٹرل جیل ساہیوال چند روز قبل منتقل کیا گیا محمد حسن کو آتے ہی 7بلاک میں بند کرکے حوالدار شوکت اور کانسٹیبل محمد افضل نے سزائے موت کے وارڈ میں بھیجنے کے لیے ماہانہ بھتہ طلب کیا انکار پر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور چھترول کے بعد بند کر دیا اس قدر تشدد کیا گیا کہ محمد حسن کا بازو ٹوٹ گیا جس پر محمد حسن کے ورثا ء نے معاملہ اٹھایا تو ڈی آئی جی نے ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں