ساہیوال،ضلعی انتظامیہ نے 28 اگست کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے

پیر 22 اگست 2016 20:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے 28 اگست کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں جن میں 2911 طلبا ء و طالبات حصہ لیں گے ۔ یہ ٹیسٹ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں ہو گا ۔انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او آفس میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی سی او شوکت علی کھچی نے کی جبکہ ڈی او سی احمد خاور شہزاد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

ڈی سی او نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے باہمی تعاون کو بہتر کریں اور ٹیسٹ کیلئے آنیوالے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں ۔انہوں نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی اور شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر آگاہی بورڈز لگانے کی ہدایت کی تا کہ دوسرے شہروں سے آنیوالوں کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال2911 طلباء و طالبات انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 1885 طالبات اور 1026 طلباء شامل ہیں ۔ڈی سی او شوکت علی کھچی نے تمام امتحانی کمروں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کرنے اور والدین کیلئے بھی خصوصی کرسیوں اور پنکھوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ڈیوٹی سٹاف کی خصوصی سیکورٹی کلیئرنس کرانے اور سیکورٹی پاسز جاری کرنے کا بھی حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں