ساہیوال ٗمیڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ ساہیوال سنٹر پر ناقص انتظامات ٗ والدین کے ٹھہرنے کیلئے انتظام نہ ہونے کے باعث پر یشانی کا سامنا

انٹری ٹیسٹ میں 1026طلباء اور1885 طالبات نے حصہ لیا

اتوار 28 اگست 2016 16:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں انٹری ٹیسٹ کے موقع پر ناقص انتظامات کی بنا پر انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے امیدواروں طلباء ، طالبات کے والدین کے ٹھہرنے کیلئے کوئی انتظام نہ تھا جس کی وجہ سے والدین کو سخت پریشانی کا سامنہ کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال سنٹر میں 2ہزار 911طلباء و طالبات امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 1026طلباء اور1885 طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔

انچارج انٹری ٹیسٹ محمد آصف منیر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈی او ،ندیم چوہدری ڈی او، محمد وقاص ڈی او اور آسیہ انجم پر مشتمل ٹیم نے ٹیسٹ لیا۔انٹری ٹیسٹ کے موقعہ پر ہفتہ کو لگائے جانے والے ٹینٹ اور قناتیں بارش اور آندھی کے سبب گر گئے جس کی وجہ سے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات درہم برہم ہوگئے تاہم انتظامیہ نے والدین کے لیے کوئی متبادل انتظام نہ کیا جس کیوجہ سے والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں