ڈاکوئوں نے دوکاندار سے موٹرسائیکل ٬نقدی لوٹ لی مزاحمت پر گولیاں لگنے سے بیوپاری شدید زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 14:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوں نے ایک دوکاندار سے موٹر سائیکل اور چالیس ہزار ورپے کی نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت پر ایک بیوپاری ظفر اقبال ڈاکوئوں کی گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

چک 5-78ایل کا دکاندار ابرار حسین اپنی موٹر سائیکل نمبر 3210ایس ایل ایل پر ساہیوال شہر سے واپس اپنے چک جا رہا تھا کہ راستہ میں اسے اسلحہ کے زور پر روک کر دو ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل اور نقدی چالیس ہزار روپے لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔

چک 9-106ایل کا بیوپاری ظفر اقبال اپنے دوست محمد اکرم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ساہیوال سے واپس اپنے چک جا رہے تھے کہ راستہ میں ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے دو ڈاکوئوںنے روکا تو ظفر اقبال نے موٹر سائیکل بھگا دی جس پر ڈاکوئوںنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ظفر اقبال گولیاںلگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس یوسف والا اور پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے دو مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں