ساہیوال‘ ڈاکوئوں نے دو بیوپاریوںاور سیکورٹی گارڈ سی7لاکھ 80ہزار 800روپے کی نقدی ٬ موٹر سائیکل٬ ڈالہ گاڑی اور بھینسیںلوٹ لیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوںنے 7لاکھ 80ہزار 800روپے کی نقدی ٬ موٹر سائیکل٬ ڈالہ گاڑی اور بھینسیںلوٹ کر فرار ہو گئے۔ چک 9-94ایل میں ایک بیوپاری محمد ظفراقبا ل اپنے احاطہ مویشیاںمیں سویا ہوا تھا کہ چھ ڈاکو زبر دستی گھس گئے اور بیوپاری کے دو بھائیوں عثمان امجداور اللہ دتہ سمیت تینوں افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور انہیں کمرہ میںبند کر دیا اور اس کی دو بھینسیں اور کٹے مالیت 4لاکھ روپے ایک ٹرک میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔

سول ہسپتال ساہیوال راجباہ روڈ پر ایلیمنٹری کالج ساہیوال کے قریب دو ڈاکوئوںنے ہائی سیکورٹی جیل کے ملازم محمد عمران سے گن پوائنٹ پر اسکی موٹر سائیکل اور نقدی 25ہزار 800سو روپے چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

محمد عمران اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے بعد کوٹ اللہ دین جا رہا تھا۔اوکانوالہ روڈ پر چک 12-70ایل کے قریب حق نواز بیوپاری اپنے چک 15-47ایل میاچنوں سے مال منڈی مویشی خریدنے کے لیے ڈالہ گاڑی پر جا رہا تھا کہ پانچ ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی 3لاکھ55ہزار روپے اور ڈالہ گاڑی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ یوسف والا ٬ تھانہ فرید ٹائون اور تھانہ اوکانوالہ نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں