خاوند سے ناراض 25سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اور جاں بحق

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) نواحی چک -38میں ایک شادی شدہ صفیہ نے خاوند سے جھگڑ کر گند م میںرکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اور جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بونگہ حیات روڈ چک 38کے عبدالخالق کی بیوی کا اسکے والدین کے ساتھ رہنے پر جھگڑا ہوگیا تو عبدالخالق نے بیوی کے ایما ء پر الگ رہنے کی صفیہ کی خواہش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر صفیہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیںجسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں