ا نٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:10

ساہیوال۔30 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ا نٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ2016 ء ساہیوال میں گزشتہ روز کھیلے گئے پول میچز میں الناصر ہاکی کلب نے ضیاء شہید ہاکی کلب کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے ‘ برادر ہاکی کلب نے فرید ٹائون ہاکی کلب کو صفر کے مقابلہ میں دو گول سے اور علی گڑھ ہاکی کلب نے الفتح ہاکی کلب کوصفر کے مقابلہ میں 1گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

آج 3میچز کھیلے جائیںگے جن میں مجاہد ہاکی کلب بمقابلہ ملک علی ہاکی کلب‘ نیشنل ہاکی کلب بمقابلہ المجاہد ہاکی کلب چیچہ وطنی اور سپورٹس ہاکی کلب بمقابلہ فرینڈز ہاکی کلب کے مابین کھیلا جائے گا ۔ آرگنائز نگ سیکرٹری محمد ہارون بٹ نے بتایاہے کہ انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی شپ بیک وقت ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں کھیلی جارہی ہے جس کے اختتام پر انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ 3نومبر سے ساہیوال میں کھیلی جائے گی جس میں تینوں اضلاع سے ونر اور رنر اپ ٹیمیں حصہ لیںگی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں