عمران خان اور ان کے کارکن ملک میں انتشار پیدا کرکے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں٬عمران ادریس

پیر 31 اکتوبر 2016 19:29

ساہیوال۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عمران ادریس چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کے کارکنان ملک میں انتشار پیدا کرکے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں اور ان کے اس عمل کے نتیجہ میں ملک کسی بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن سیاستدانوں کو ملک میں انتشار پھیلانے کی بجائے ملکی ترقی کیلئے نہ صرف عملی اقدامات کرنے چاہئیں بلکہ ملکی ترقی کیلئے ملک میں جاری سی پیک منصوبے کی تکمیل کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔

انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس کا معاملہ اب عدالت میں جاچکاہے تحریک انصاف کو اب عدالت میں جا کر ثبوت پیش کرنے چاہئیں اور ملک میں خانہ جنگی سے گریز کرناچاہیے۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت کسی صورت میں بھی تحریک انصاف کو اسلام آباد بند نہیں کرنے دیگی اور نہ ہی اسلام آباد بندکرنے والوںکو کسی قسم کی رعائت دے گی اگرکسی نے احتجاج ضرور کرناہے تو وہ عدالت کی طرف سے دیئے گئے فیصلے پر عمل کرتے ہو ئے پارک میں جا کر احتجاج کریں تاکہ ملکی تعمیرو ترقی کا کوئی عمل متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں